راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر 12، مکینوں کا حکومتِ پنجاب کے تئیں اظہارِ اطمنان

 
0
452

 

راولپنڈی،اکتوبر20ی(ٹی این ایس):  یونین کونسل نمبر 12 ڈھوک نجو راولپنڈی شہر کی اہم یونین کونسل ہے شہر کے پوش اور پسماندہ علاقوں پر مشتمل اس یونین کونسل میں صاف پانی کی بروقت دستیابی سب سے بڑا مسئلہ تھا جس پر بلدیاتی نمائندوں نے خصوصی توجہ دی ہے۔ مذکورہ یونین کونسل کے چئیرمین خورشید قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی بروقت دستیابی سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔

خورشید قریشی کہتے ہیں کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ  ہی شہر کے نسبتاً پوش علاقوں میں بھی سوئی گیس کی  بلاتعطل فراہمی ممکن نہیں رہتی جس کیلئے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے ڈھوک نجو میں خواتین کیلئے مختص پارک اور تعلیمی ادارے اس علاقے کی ضروریات کیلئے کافی ہیں۔​عوام کا کہنا ہے کہ سیوریج کی نئی لائنیں بھی بچھائی جا رہی ہیں جسکے بعد اس اہم مسئلے پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔یونین کونسل نمبر بارہ صفائی کے لحاظ سے شہر کا سب سے بہترین علاقہ ہے،ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں کی ازسرنو تعمیر سے بھی علاقے کے عوام مطمئن نظر آتے ہیں جسکا کریڈٹ خادم اعلی ٰپنجاب کو جاتا ہے۔عوام کا یہ بھی کہنا ہے مقامی بیوروکریسی کو چئیرمین یونین کونسل کے تابع کرنے سے مسائل کے حل میں بہتری آئے گی ،​سیکورٹی کے مناسب انتظامات بھی یہاں کے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ علاقے کے چوراہوں کو بھی خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے جس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے خادم اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے بلدیاتی نظام سے عام شہریوں کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں۔