راؤ تحسین کےبہنوئی کا انتقال، جنازے میں اعلیٰ شخصیات اور لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت

 
0
435

اسلام آباد،اکتوبر20 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم کے دفتر کے سابق پرسنل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے بہنوئی راؤ حبیب الرحمٰن جمعہ کو لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ راؤ حبیب ،راؤ تحسین کی بڑی ہمشیرہ کے شوہر تھے۔
انکی نمازہ جنازہ ،جمعہ کی نماز کے بعد جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاست،سماج،فوج ، بیوروکریسی اور دیگر طبقوں سے وابستہ کئی اہم شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سمسانی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔