اسلام آباد(ٹی این ایس) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی, جعلی اور ممنوعہ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

 
0
24

جعلی اور ممنوعہ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں جعلی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی سربراہی میں بڑی کاروائی

غوری ٹاون اسلام آباد میں واقع جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور ممنوعہ ادویات برآمد

مذکورہ فیکٹری سے بھاری مشینری بھی برآمد۔

مذکورہ مشینیں جعلی ادویات بنانے میں استعمال ہو رہی تھیں

چھاپہ مار کاروائی میں ڈرگ کنٹرولر نوید انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان خلیل اور دیگر اہلکار بھی شامل

برآمد شدہ ادویات اور مشینری کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا

ڈریپ حکام کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے