راولپنڈی(ٹی این ایس)شہید کانسٹیبل عدیل ظفر کے چہلم کے موقعہ پر سی پی او سید خالدہمدانی کی شہید کے گھر آمد

 
0
133

سی پی او نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی،سی پی او شہید کے دونوں بیٹوں سے ملے اور شفقت کا اظہار کیا،شہید کے بچوں اورفیملی کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،شہداء کی فیملیز ہمیں اپنی فیملی کی طرح عزیز ہے،سی پی او سیدخالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرسید خالد ہمدانی بحریہ ٹاؤن روات کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عدیل ظفر کے گھر پہنچ گئے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اورفاتحہ خوانی کی،سی پی اوشہید کے دونوں بیٹوں سے ملے اور شفقت کا اظہار کیا،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کی،میرے دروازے آ پ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں آپ کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو بلا جھجک آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں، شہید کے بچوں اورفیملی کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،شہداء کی فیملیز ہمیں اپنی فیملی کی طرح عزیزہے۔