گوجرانوالہ (ٹی این ایس) علاقہ تھانہ کھیالی میں سب انسپکٹر رانا شفیق احمدکے قتل کا معاملہ۔

 
0
102

گوجرانوالہ: سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے واقعہ کافوری نوٹس لے لیا۔

گوجرانوالہ: کنسٹیبل یونس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سب انسپکٹر رانا شفیق کو گولی ماردی۔

گوجرانوالہ: اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد ایاز سلیم ,ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔

گوجرانوالہ: فرانزک موبائل لیبارٹری کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

گوجرانوالہ: ایس پی سٹی غیوراحمد کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتار ی کے لئے پولیس ٹیموں کے مختلف مقامات پر ریڈز جاری۔

گوجرانوالہ: ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے انکوائری آفیسر مقرر۔

گوجرانوالہ:کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملوث اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔(سی پی او)