تنگوانی اپریل 10 (ٹی این ایس): کشمور پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ ڈاکو سہنو شر اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس ایس ایچ او زیاد احمد نوناری اس کے ٹیم نے گیہل پور کچے کے علائقے میں کارروائی کی جبکہ پولیس کاروائی میں مختلف اضلاع میں ڈکیتی اغوا برائے تاوان قتل اور پولیس مقابلہ سمیت متعدہ مقدمات میں مطلوب بد نام زمانہ ڈاکو سہنو شر کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو ایک روز قبل پولیس تھانہ ماچکو چوکی پر بھی حملے میں ملوث تھا اور چوکی پر حملے کے دوران پولیس کے جوابی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم سہنو شر سنگین مقدمات میں مختلف پولیس تھانوں میں مطلوب تھا ۔