کراچی تھانہ پیر آباد کی حدود میں جمعہ نماز محدود کرنے کی ہدایت پر نماز پڑھنے کیلئے آنے والے ہجوم کا ایس ایچ او پیرآباد شرافت خان اور اس کی ٹیم پر حملہ، ایس ایچ او زخمی

 
0
3020

کراچی اپریل 10 (ٹی این ایس) کراچی تھانہ پیر آباد کی حدود میں جمعہ نماز محدود کرنے کی ہدایت پر نماز پڑھنے کیلئے آنے والے ہجوم کا ایس ایچ او پیرآباد شرافت خان اور اس کے ٹیم پر حملہ ایس ایچ او پیرآباد کی ہڈی کو چوٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔ حقانی مسجد میں جمعہ نماز پڑھنے سے منع کرنے پر نمازیوں نے ایس ایچ او پیرآباد شرافت خان اس کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود انٹیلی جنس افسر اے ایس آئی حیات گل اوراہلکار سلام پر حملہ کیا جس کی وجہ سے ایس ایچ او پیرآباد تھانہ کہ شرافت خان کے ناک کی ہڈی پر چوٹ لگ گئی اور وہ زخمی ہو گئے ۔ ایس ایچ او پیرآباد شرافت خان نے عوام سے بار بار اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ساتھ دیں اور نماز گھروں میں ادا کریں اور سب مل کر اس جنگ کو جیتیں ۔ انہوں نے مزید کہا کی مساجد ہمارے عبادت گاہیں اور نماز ہم پر فرض ہے مگر اس وبا سے بچنے کے لئے رش سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے ایس ایچ او پیرآباد شرافت خان نے مزید کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہے لہذا عوام پولیس کا ساتھ دیں ۔