پاکستان ٹینریز ایسوی ایشن کورنگی کے طرف سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام

 
0
597

ضلعی انتظامیہ نے ٹینریز ایسوی ایشن کودرپیش مشکلات کی دوری میں مکمل یقین دہانی کرائی

کراچی، اپریل 08 (ٹی این ایس): چئیرمین پاکستان ٹینریز ایسوی ایشن کورنگی کے طرف سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ پی ایس ایس کے ریٹائرڈ گریڈ 22 کے افسر عارف الہیٰ، انکے ہمزاد اور کارخانہ دار سہیل  الہٰی ، سابق پی سی ایس افسر خان محمد مہر، ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو وسیم الدین، ایس ٹی لانڈھی غلام رسول سومو اور دیگر جید شخصیات نھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر ٹینریز ایسو سی ایشن کو درپیش مشکلات کا تفصیلا ذکر کیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کے عہدیداراں کو حائل مشکلات کی دوری میں مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ  کی کوششوں کی سراہنا کی۔