نوشہرو فیروز میں  سیاہ کاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

 
0
298

نوشہرو فیروز، اپریل 08 (ٹی این ایس): نوشہرو فیروز میں  سیاہ کاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  واقع بھریا روڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مذکورہ افراد پر فائرنگ کرکے انھیں قتل کر دیا۔

بھریا روڈ کے قریب  سیاہ کاری کے الزام پر مسلح افراد کی فائرنگ  دو خواتین سمیت 3 افراد جان بحق پولیس

مقتولین میں ایک شخص اور اسکی بیوی اور والدہ شامل ہیں، ان کی شناخت کونج ۔بیگم اور نور محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کونج کے بھائی نے ساتھوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔