پی ٹی آئی کے بعد چوہدری نثار علی خان نے بھی ان کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تردید کردی ہے

 
0
911

اسلام آباد، اپریل 09 (ٹی این ایس):سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تردید کردی.

چوہدری نثار کے ترجمان کی طرف سے ایک تردیدی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چوہدری نثار  کی کسی بھی پی ٹی آئی رہنماء سے ملاقات نہیں ہوئی.

ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثار گزشتہ دن گھٹنے میں تکلیف کے باعث آرام کررہے ہیں.

یہ امر قابل ذکر ہے کی  اتوار کی شام کو  ان خبروں نے بڑی سرعت سے گردش کرتے ہوئے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں  ہلچل پیدا کردی تھی کی چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے تناظر میں اسکے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ان میڈیا رپورٹس میں کہا گیا  کہ رمیش کمار کی قیادت میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی میں چوہدری نثار سےلاقات کی جس میں انھوں نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی اور عمران خان کا پیغام دیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے اپنے رفقاء سے مشاورت کا کہہ کر وفد کو رخصت کردیا۔

ان خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی چوری نثار کے گھر آمد بھی بہت جلد متوقع ہے اورپی ٹی آئی کے  ذرائع نے ابھی اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

تاہم بعد ازاں تحریل انصاف نے بھی چوہدری نثار سے اسکے رہنماؤں کی ملاقاتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔تحریک انصاف  کے  ترجمان کی طرف سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ انکی رہائشگاہ جانے کا ادارہ ہے،اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  سارا دن راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے، راولپنڈی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چیئرمین اپنی رہائشگاہ پر ہیں،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ملتان میں موجود ہیں،ان سے بھی چوہدری نثار کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ راولپنڈی میں مصروف دن گزارا، چنانچہ غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سے گریز کیا جانا چاہئیے۔