فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست مسترد

 
0
132

اسلام آباد 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): عدالت عالیہ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا کی جانب سے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پڑھ کر سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں 9 فروری کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے فیصل واڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔