کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیاحکم نامہ جاری

 
0
128

اسلام آباد 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): صوبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیاحکم نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے 19 جنوری کی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئے حکم نامے کے تحت پابندیاں 21 فروری تک برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی جب کہ انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی ہو گی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پابندیاں کم کردیں۔

اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام مارکیٹ معمول کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ کھل سکیں گی جبکہ انڈور ڈائنگ پر بھی پابندی ختم کردی ،انڈور اور اوٹڈور ڈائنگ ویسکینڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

انڈور شادی تقریبات پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب شادی و بیاہ 300 ویسکینڈ افراد کے ساتھ انڈور اور 500 افراد کے ساتھ اوٹڈور کی جا سکے گی۔