جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں : سراج الحق

 
0
236

اسلام آباد 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کے لیے سرکاری طور پر انتظامات کرے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی نظام تباہ کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے لیکن ہم اس ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کی خواتین اسلامی اور نظریہ پاکستان کی تہذیب کی امین ہیں، عورت محفوظ ہو گی تو تعلیم یافتہ خاندان ہو گا جو مضبوط نظام ہو گا، آج مغربی دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اسلام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا اسلام میں بھی مردوں کی طرح خواتین کا بھی بہت بڑا کردار ہے، علماء کرام سے اپیل ہے کہ منبر محراب پر عوام کو خواتین کے حقوق سے روشناس کروایا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا صرف 6 ماہ میں کراچی میں 14000 طلاق خلع کے کیسز ریکارڈ ہوئے جو انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کرے۔