تمام جماعتیں ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے جلد قانون سازی اور وقت پر انتخابات کرانے پر متفق، مردم شماری کاتمام ڈیٹاجاری کرنےکی یقین دہانی

 
0
318

اسلام آباد، نومبر 14(ٹی این ایس): تمام جماعتیں ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے جلد قانون سازی پر متفق ہوگئی ہیں ،جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کامردم شماری کاریکارڈچیک کرنےسمیت  پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات بھی تسلیم کر لئے ہیں ۔
سوموار کو اسلام آباد میں ہونے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں تمام صوبوں کے و زرائے اعلیٰ نےانتخابات وقت پرکرانے پر اتفاق کر لیا ہے ۔
وزیراعلی ٰسندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وفاق نے مردم شماری کاتمام ڈیٹاجاری کرنےکی یقین دہانی کروائی ہے،جبکہ مردم شماری کاایک فیصدتھرڈپارٹی سے چیک کرانےکاحق دیاگیا جس کے تحت کسی بھی ایک بلاک کی مردم شماری چیک کرائی جاسکتی ہے اگر اعدادوشمارمیں فرق آیاتووفاق اس کاازالہ کرے گا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت حلقہ بندیوں کیلیے نئی ترمیم جلدمنظورکرائے، ان کا موقف ہے کہ1998 کی مردم شماری کے مطابق الیکشن کرانامشکل ہوگا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کی طرف سے  ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد بتانے کے مطالبہ پر ادارہ شماریات نے اجلاس کوبتایاکہ غیر ملکیوں کی درست تعدادمیں مردم شماری نتائج سے پہلے نہیں بتاسکتے۔