اسلام آباد، نومبر 14 (ٹی این ایس): حکومت نے 19 ویں گریڈ کے پولیس افسر،محمد علی نیکوکارا، جو ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کی ایک سال کے لئے بغیر تنخواہ غیر معمولی چھٹی (ای او ایل) منظور کرلی ہے۔
اسٹہبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ افسر ملک سے باہر بھی جا سکتے ہیں اور انکو بوقتِ ضرورت طلب کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ کسی بین الاقوامی ضابطے کی کوئی قید نہ ہو۔