ایک جدید اور مستحکم بحریہ دفاع وطن اور علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، دفاعی خود انحصاری کیلئے کیے گئے اقدامات پاک بحریہ کے عزم اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں نیول چیف

 
0
362

اسلام آباد، جنوری 20 (ٹی این ایس):  نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ایک جدید اور مستحکم بحریہ دفاع وطن اور علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے۔ دفاعی خود انحصاری کیلئے کیے گئے اقدامات پاک بحریہ کے عزم اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جب ممالک امداد پر چلتے ہیں تو خود انحصاری کا جذبہ ماند پڑ جاتا ہے۔

پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کی سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ نیول فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اپنی افرادی قوت کو بھی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جدید اور مستحکم بحریہ دفاع وطن اور علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے۔ دفاعی خود انحصاری کیلئے کیے گئے اقدامات پاک بحریہ کے عزم اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔نیول چیف نے کہا کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ماہر اور تربیت یافتہ افرادی قوت انتہائی ضروری ہے۔  آپریشنل امور کیلئے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی ہمہ وقت فراہمی لاجسٹکس کمانڈ کی محنت اور لگن کی عکاس ہے۔

 

نیول چیف نے واضح کردیا کہ پاک بحریہ سی پیک اور گوادر پورٹ کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔