برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے آپریشن کی اجازت, سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 
0
642

اسلام آباد 10 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): برٹش ایئرویز لندن سےلاہور کیلئے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور اس سلسلے میں سی اےاے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

برٹش ائیرویز کی 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں۔ یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئےآپریشن شروع کرے گی۔

برٹش ائیرویز نے پروازوں کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی۔

برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کابھی معائنہ کیا تھا۔