اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں جب کہ عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ لو اور کچھ دو بیان میں کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کے تحت ہوتی ہے،
بانی پی ٹی آئی عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں میں نے کہا تھا آپ بتائیں آپ ان تین چیزوں میں کیا لینا چاہتے ہیں، میں نے کہا تھا اسٹیبلشمنٹ ان تین چیزوں میں سے کیا چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ خود بتائے۔علیمہ خان نے کہا کہ ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں، مذاکرات کرنے والے چاہتے ہیں کہ بانی give up کریں، بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے آپ اپنے لوگوں کیلئے آواز نہ اٹھائیں۔