ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات کا نوٹس ،اس  سےیہ تاثر ابھراکہ ڈاکٹر عاصم آصف علی زرداری کا کوئی پیغام لے کر گئے تھے،فریال تالپور

 
0
386

کراچی ،نومبر 14 (ٹی این ایس):  پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی  زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ڈاکٹر عاصم اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ملاقات کا نوٹس لیاہے

فریال تالپور نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے ملاقات سے قبل پارٹی لیڈرشپ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اس ملاقات سے میڈیا کے مخصوص حلقوں میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کوئی پیغام لے کر گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی اس وقت طبیعت ٹھیک نہیں ایسے میں ڈاکٹر فاروق ستار کو ڈاکٹر عاصم کے پاس جانا چاہیے تھا ۔

دریں اثناءوزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات کو نجی قراردیا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کو اپنے لئے مشکل نہیں سمجھتے۔ قومی اداروں پر الزام لگانے والوں کا لیول صرف ٹھاکرتک ہے۔ ادارے وفاق کی علامت ہیں کچھ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔