پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا

 
0
175

اسلام آباد 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا، قافلے کا رات کو سکھر میں قیام ہوگا، خورشید شاہ سکھر میں لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، سکھر میں بڑے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

اس کے بعد 28 فروی کولانگ مارچ رحیم یارخان میں پڑاؤ ڈالےگا، لانگ مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچےگا جہاں یوسف رضاگیلانی میزبانی کریں گے،2 مارچ کو لانگ مارچ چیچہ وطنی پہنچےگا جہاں ایک لاکھ افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق 3مارچ کو لانگ مارچ کے شرکاء لاہور پہنچیں گے، رات کو بڑا جلسہ ہوگا، 4 مارچ کولانگ مارچ کےشرکا لاہور سے وزیر آباد پہنچیں گے، 5 مارچ کولانگ مارچ وزیر آباد سےگوجرخان پہنچےگا۔

شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچےگا۔