تنگوانی میں اسسٹنٹ کمشنر اللہ ڈنو چنو کے قیادت میں تنگوانی شہر کے مزدور طبقے اور غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا راشن تقسیم کرتے وقت پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے

 
0
1227

تنگوانی اپریل 08 (ٹی این ایس): تنگوانی شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے والے مزدور طبقہ میں تنگوانی اسسٹنٹ کمشنر الھدنو کاکل چنو اور پاک فوج کے جوان رینجرز کے عملدار اور پولیس سے مل کر غریب مسکین اور مزدور طبقے میں راشن تقسیم کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتی ہوئے اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے غریب مسکین مزدور طبقے میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کندھکوٹ منورعلی مٹھیانی کے احکامات پر تنگوانی تحصیل بھر میں غریب مسکین اور مزدور طبقہ میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بے روزگار ہونے والوں کے لیے کوشاں ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر الھدنو چنو نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب اور مزدور طبقے میں راشن تقسیم کریں اور حقداروں کو یہ راشن پہنچائیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کیا کی وہ اپنے گھروں میں رہیں اور سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائے تاکہ اس وبائی بیماری سے ہمیں چھٹکارا مل سکے اور اس جنگ کو ہم جیت سکے ۔ اور پاکستان سے اس وبائی مرض کورونا کو مار بھگائیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو نے مزید کہا کہ تمام مسکین اور نچلے طبقے کے لوگوں اور مزدوروں کو گھر میں راشن پہنچانے کا کام جاری ہے اور تمام متاثرہ افراد کے گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا ۔