شب برات؛ عوام گھروں میں رہ کرعبادت اوردعا کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل

 
0
241

کراچی اپریل 08 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اورشب برات کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ شب برات مغفرت اوررحمت کی رات ہے، رب العزت ہماری دھرتی کوشاد آباد رکھے اورمصیبتوں سے نجات عطا فرمائے۔

عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اورملک و قوم کیلئے دعائیں کریں، آج رات اپنے پیاروں کو جو اس فانی جہاں کوچھوڑکرمالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کیلئے گھروں میں بیٹھ کردعا کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سماجی فاصلہ اختیارکرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورعلما کرام کو درخواست ہے کہ وہ ٹی وی چینلزکے ذریعے شب برات کی فضیلت پر بات کریں۔