سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی ساجد کیانی نے تھانہ کلرسیداں کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 
0
428

راولپنڈی 24 دسمبر 2021 (ٹی ای ایس): سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی ساجد کیانی نے تھانہ کلرسیداں کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقعہ پر ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ اوکلرسیداں اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں شہریوں کیلئے ویٹنگ روم، تفتیشی افسران کیلئے تفتیشی کمروں اور پولیس اہلکاروں کو رہائشی سہولیات میسر ہوں گی، سی پی او نے تھانہ کلرسیداں میں تعینات افسران و ملازمان سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی، سی پی او نے تھانے کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا بھی معائنہ کیا، تھانے کی نئی عمارت کی تعمیر پر خواتین اور بزرگوں کو تھانے تک بآسانی رسائی میں مدد ملے گی،سی پی او سروس ڈیلیوری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او ساجد کیانی