آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ٗ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

 
0
377

راولپنڈی مارچ 15(ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ سے ملاقات میں چینی سفیرنے خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔