نوشہرہ،انٹیلجنس سیکشن پشاور ریجن۔1 (EIB۔6) کی نوشہرہ میں کامیاب کاروائی،گاڑی کی پٹرول کی ٹینکی سے 18kg چرس برآمد

 
0
785

نوشہرہ مارچ 15(ٹی این ایس) پراونشل انچارج بیورو آف انٹیلجنس اینڈ انویسٹیگیشن سید نوید جمال AETO کی زیر نگرانی انٹیلجنس سیکشن پشاور ریجن۔1 (EIB۔6) کی نوشہرہ میں کامیاب کاروائی کی۔تفصیلات کے مطابق انچارج انسپکٹر ناصر محمود، ایڈیشنل انچارج سب انسپکٹر محمد شکیل خان، سب انسپکٹر لال گل کی معہ دیگر نفری نے آج بروز جمعرات کو پشاور نوشہرہ روڈ پر مصدقہ خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے مخبرشدہ گاڑی نمبری LXE۔2793 کو اضاخیل کے علاقے میں قابو کرلیا۔ گاڑی کی پٹرول کی ٹینکی سے 18kg چرس برآمد کرلی گئی۔ملزم اسلم خان ولد جانباز کو گرفتار کرکے تھانہ اضاخیل، ضلع نوشہرہ میں انسداد منشیات قانون کی دفعہ 9c کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔