ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بھارتی خاتون کی جانب سے شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے بھارتی سفیر اور ہائی کمیشن کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 
0
144

راولپنڈی 18 جون 2022 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بھارتی خاتون کی جانب سے شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے بھارتی سفیر اور ہائی کمیشن کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے خواتین بار کی سکندرہ ایڈوکیٹ، نائب صدر آنسہ مہناز ستی کی قیادت میں لیڈیز لائرز ونگ کی خواتین نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی ترجمان نوپور شرما کے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ ا ور توہین آمیز الفاظ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے پرنوپور شرما کو عالمی دہشت گردی قرار دیا اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار کہلانے والوں کو خاموشی پر معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے حکومت فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار بار کی نائب صدر آنسہ مہناز ستی، تسلیم عباسی ،
جویریہ عنبرین قریشی، ثمن شاہین ایڈووکیٹ، سنبل ا مینول ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر محمد ارشد مجید ملک،جنرل سیکرٹری ملک مبشر رفاق اور دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پر امن ریلی کے شرکاء نے کچہری چوک میں بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر محمد ارشد مجید ملک، جنرل سیکرٹری ملک مبشر رفاق نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوپورشرماکی طرف سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان مصطفی میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حضورؐکے بارے میں توہین آمیز بیانات کو ایک سوچی سمجھی سازش ہے توہین شان اقدسؐ کے جرم میں محض پارٹی عہدے داروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں بھارت توہین کے مرتکب مجرموں کو قرار واقعی سزا دے اور پوری امت مسلمہ سے معافی مانگے حکومت بھارت کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرے۔بعد ازاں مس سکندرہ ایڈوکیٹ، نائب صدر آنسہ مہناز ستی کی قیادت میں لیڈیز لائرز ونگ کی خواتین نے نوپور شرما کے خلاف ایک قرارداد اقوام متحدہ کے مبصر کے آفس اسلام آباد مین جمع کروائی گئی۔