چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا آج راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دورہ کریں گے 

 
0
947

راولپنڈی میں 10 مقامات کا دورہ کریں گے، علاقوں میں عمران خان کی آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان دن 2 بجے پیرودھائی، 3 بجے چوہڑ چوک اور 4 بجے صدر جی پی او کے مقام پر خطابات کریں گے،4:30 بجے پی ٹی آئی کے چیئرمین فلش مین ہوٹل کے سامنے کارکنان سے خطاب کریں گے، فلش مین کے بعد کپتان جنڈا چیچی کا رخ اختیار کریں گے،جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کمیٹی چوک بھی کارکنان کا جوش بڑھانے پہنچیں گے، پھر عمران خان ناز سنیما کا رخ کریں گے، ناز سنیما کے بعد صادق آباد اور پھر آخری میں کمرشل مارکیٹ میں خطاب کریں گے۔ عمران خان کے چار مقامات پر کارکنوں سے خطاب کے لیے میڈیا کوریج کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔