حوالات توڑ کر فرار ہونے والے تین اشتہاری موٹروے پر پولیس مقابلے میں ہلاک

 
0
305

خوشاب،اپریل 08 (ٹی این ایس):موٹروے چکری سروس ایریا میں، موٹروے پولیس کی مدد سے تین اشتہاری ہلاک کر دیے گئے۔مل زمان ضلع خوشاب کے حوالات کو توڑ کر فرار ہوے تھے،تینوں اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان عمران شاہ،نصراللہ اورمسعود خان تھانہ خوشاب کی حوالات کو توڑ کر فرار ھوئے تھے۔ گاڑی میں لگے ٹریکنگ سسٹم سے پتہ چلا کہ اشتہاری موٹروے پر داخل ہو گئے ہیں۔ لوکل پولیس خوشساب کی اطلاع پر ڈی آئی جی موٹروے پویس عمر شیخ نے بہترین حکمت عملی اختیار کی۔ موٹروے پولیس چکری سروس ایریا میں ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا تاکہ کوئی بے گناہ پولیس مقابلے کا نشانہ نہ بنے۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک پولیس ملازم معمولی زخمی ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ھلاک ہو گئے۔بعدازاں خوشاب پولیس نے موٹروے پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ڈی آی جی موٹروے عمر شیخ نے کامیاب آپریشن پر موٹروے پولیس افسران اور لوکل پولیس کو مبارکباد دی۔