امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے جاں بحق ہونے طالب علم عتیق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 
0
409

اسلام آباد اپریل 08(ٹی این ایس): امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والے کالج کے طالب علم عتیق کی نماز جنازہ نواحی گاؤں تلہاڑ میں ادا کر دی گئی ہے. نوجوان ہفتے کے روز امریکی سفارتی اہلکار کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ت?ا۔تٖسیلات کے مطابق تیئس سالہ عتیق کالج کا طالب اور نجی ہوٹل میں ویٹر کی چیت سے کام کرتا ت?ا، ہفتے کے روز وہ کام کیلئے اپنے کزن راحیل کے ہمراہ نکلا ت?ا کہ ایف ایٹ سے مارگلہ روڈ کی طرف اچانک سنگل توڑتی ہوئے امریکی سفارت خانے کے اہلکار ملٹری اتاشی مسٹر جوزف کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو تکر مار دی، جس کے باعث سے دونوں نوجوان دور جا گرے اور تیئس سالہ عتیق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کی گاڑی ملٹری اتاشی مسٹر جوزف چلا رہے تھے سفارتی استثنی کے باعث امریکی اہلکار کو سفارت خانے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی, جب کہ گاڑی ت?انہ کوہسار منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق امریکی سفارت کار دامن کوہ جا رہے ت?ے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ت?ا کہ ملٹری اتاشی کی گاڑی کے حادثے سے آگاہ ہیں ہم مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، ان کا کہنا ہے کے ہم تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، واقعہ پر پولیس کا مزید کہنا ت?ا کہ تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے حوالے کی گئی ہے،۔ واقعے کی ایف آئی آر عتیق کے والد محمد ادریس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، لواحقین کی درخواست پر ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی جائے گی،پولیس کے مطابق امریکی سفارت خانے نے تا حال ابھی تک رابطہ نہیں کیا پولیس کا کہنا ہے کے سفارت کار کے پاس لائسنس ت?ا یا نہیں فی الحال علم نہیں۔