تھانہ آر اے بازار پولیس نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ سیکشن کے اہلکار پر حملے میں ملوث نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

 
0
116

راولپنڈی 18 جون 2022 (ٹی این ایس): تھانہ آر اے بازار پولیس نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ سیکشن کے اہلکار پر حملے میں ملوث نا
معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو افسر عمران گلزار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اطلاعات کے مطابق محمد رضوان گزشتہ روز اپنے دفتر سے نکلا 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم افراد نے تعاقب کر کے راستہ روک کر پستول کے بٹ اور لوہے کے مُکوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا ملزمان رضوان راجہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے شور مچانے پر لوگ اکھٹے ہوئے مسلح افراد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے رضوان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات ii-506 , 148 اور149 کے تحت مقدمہ نمبر
391 درج کرلیا ہے دریں اثنا
سی ای او راولپنڈی کینٹ عمران گلزار نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکشن کے اہلکار راجہ رضوان پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرائی جانے گی کنٹونمنٹ انتظامیہ اپنے اہلکار کے ساتھ کھڑی ہے۔