ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 5,جولائی 2022ء کو ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 2 ،کی تقریب الحمراء ھال 1 شاھراہ قائداعظم لاھور میں منعقد ہوگی

 
0
90

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 5,جولائی 2022ء کو ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 2 ،کی تقریب الحمراء ھال 1 شاھراہ قائداعظم لاھور میں منعقد ہوگی۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 5،ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 2 کی تقریب 5،جولائی 2022ء کو الحمراء ھال 1 شاھراہ قائداعظم لاھور منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ویب چینلز /سائٹس ایشین ویب ٹی وی اور جائیداد نیوزکی لانچنگ بھی تقریب کا حصہ ہو گی – سید سہیل بخاری نےمزید بتایا کہ وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے –