راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے حدود میں کھلے سگریٹ نہ دینے پر دوکاندار کو 6 گولیاں مار دی گئیں

 
0
556

راولپنڈی، جون 10 (ٹی این ایس):   تھانہ صادق آباد کی حدود میں کھلے سگریٹ نہ دینے پر دوکاندار کو 6 گولیاں مار دی گئی۔ ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  ملزم  دوکاندار ذیشان خٹک کی دکان پر  گیا اور کھلے سیگریٹ طلب کئے ،دوکاندار نے دینے سے انکار کیا ملزم نے اصرار  اور تکرار کی جس کی نوبت جھگڑے پر پہنچی اس دوران ملزم نے  دوکاندار پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  کھلے  سگریٹ کی فروخت پر سرکاری پابندی عائد ہے۔

دوکاندار ذیشان خٹک جو نوشہرہ  سے تعلق رکھتے ہیں کو چھ گولیاں لگی ہیں۔ وہ  اس وقت بے نظیر ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کے کشمکش میں ہے ۔

دوکاندار کے اہل خانہ کیساتھ طلم بالائے ظلم یہ ہوا کہ تھانہ صادق آباد کے تفششی آفیسر نے 5000 روپے لے کے  ایف آئی ار درج  کرلی  اور اسکے باوجو د قاتل کو ابھی تک گرفتار نہیں  کیا گیا۔