احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست دائر  

 
0
305

لاہور، جون 10 (ٹی این ایس):  سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست دائر  کردی گئی ہے۔درخواست شہری آمنہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ   لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود عدلیہ مخلاف مواد اخبارات الیکٹرانک میڈیا اور  سوشل میڈیا پر عام ہے ،ادارے لاہور ہائیکورٹ کے 19 اپریل کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے،پیمرا۔ پی ٹی اے ۔پریس کونسل آف پاکستان اور ادارے عدالتی احکامات پر عمل کرنے میں ناکامہوچکے ہیں۔درخواست گذار نے استدعا کی ہے کہ عدالت متعلقہ اداروں کی جانب سے ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرے۔