تھانہ لوئی بھیر اسلام آباد، اہلکار و افسران  وردی پہننا گورا نہیں کرتے، ٹوپی تو بار زمیں پر پڑی ملی

 
0
876

اسلام آباد، جون 10 (ٹی این ایس):  دارالحکومت کے دیہی تھانوں میں لاقانونیت کی انتہاء ہوگئی ہے۔ تھانوں میں پولیس اہلکاروں نے وردی پہننا چھوڑ دی۔

تھانہ لوہی بھیر میں تعینات اہلکار بغیر وردی مشکوک سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،تھانہ کے رپورٹنگ روم میں موجود محرر اور دیگر اہلکاروں نے پولیس یونیفارم ترک دیا۔

تفتیشی افسروں کے کمروں میں موجود تفتئشی افسراں بھی وردی پہنے بغیر خوش گپیوں میں مصروف  نظر آئے جبکہ تھانے میں مشکوک لڑکے پولیس والوں کی خاطر تواضع پر مامور  ہیں۔ اہلکار سرکاری  یونیفارم کے ساتھ ٹوپی بھی تذلیل کرنے لگے، تھانے کے باہر  زمین پر پڑی ٹوپی کی نشادہی کی گئی تو اہلکار دھمکیوں پر اتر آیا۔

استفسار کرنے پر  تھانے میں موجود اہلکاروں کا انوکھا موقف  دیتے ہوئے کہا ہفتے کو چھٹی ہوتی ہے اس لئے وردی پہننا ضروری نہیں۔

یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کی عمارت بھی قبضے کی جگہ پر کچھ عرصہ قبل تعمیر کی گئی ہے۔