علم تھا نیب مارشل لا کا قانون ہے غلطی ہوئی ختم نہیں کرسکے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے،سابق وزیراعظم نواز شریف

 
0
311

اسلام آباد اپریل 24(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایساکچھ نہیں ہونےدوں گاجوقوم کےمفادکےخلاف ہو، جس طرح کیسز بنائے گئے تاریخ میں کسی کیخلاف نہیں بنے، اللہ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب اس بات پرمتفق ہیں عدلیہ میں ریفارمز ہونی چاہئیں، عدلیہ ہماراکس طرح خیال رکھ رہی ہے8ماہ سےسب کےسامنےہے۔جس طرح کیسز بنائے گئے تاریخ میں کسی کیخلاف نہیں بنے، اللہ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ علم تھا نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی ختم نہیں کرسکے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے، ہم نے کرپشن سے مال بناکر اثاثے بنائے تو الزام ثابت کریں۔انھوں نے کہا کہ اربوں کھربوں کاالزام لگایاگیالیکن کوئی بھی چیزثابت نہیں کرسکے، جس طرح کیسز بنائے گئے تاریخ میں کسی کیخلاف نہیں بنے، جب کرپشن کامعاملہ دوردورتک نہیں تو یہ سلسلہ ختم ہوناچاہیے، اللہ ہمیں تمام الزامات سےسرخرو کرتا جا رہا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدلیہ معاشرےکوپابندی سےآزادکرتی ہے، جوعدلیہ پابندیاں لگارہی ہےاس کی مثال نہیں ملتی، ثاقب نثارصاحب اس کاجواب دینا پڑے گا، قوم میرےسوالوں کاجواب مانگےگی۔نواز شریف نے کہا کہ زبان بندی نہیں کی جاسکتی ، ایسےمعاملہ نہیں چلےگا، جواب صرف نوازشریف کی طرف سےنہیں عوام کی طرف سےآئیگا، کسی فریادیانوٹس کےبغیرآپ کیسے جاسکتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کاجوکام ہےاس کوکرنےدیں، عدالتوں کودیکھیں وہاں کیاہورہاہے، کیا لوگوں کوماتحت عدالتوں میں انصاف مل رہاہے، ایساکچھ نہیں ہونےدوں گاجوقوم کےمفادکےخلاف ہو۔یاد رہے گذشتہ روز بھی سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں دم نہیں، تگڑی پارلیمنٹ آئے گی تو سب ٹھیک کردیں گے ۔ پانچ ججوں کو سرخرو کرنے کے لیے سزادلوائی جا رہی ہے، جج سزا دلوا کے شرمندگی سے بچنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں شورکیا جارہا تھا ظاہر شاہ نئے ثبوت لائےہیں، بجلی بلوں اورلینڈ رجسٹری میں بھی نہ میرانہ بھائیوں کا نام ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہا گیا نوازشریف سے سیکیورٹی واپس لینے کا نہیں کہا لیکن ہمارے گھرسے کیمرے، بیریئرز اور سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔