اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے کا انوکھا فیصلہ ، تمام سیکٹرز کے بلڈ اپ پراپرٹی سروے کا اختیار پلاننگ ونگ کو دیدیا گیا

 
0
103

چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی اجازت سے تمام سیکٹرز و سکیموں کے بلڈ اپ پراپرٹی کے سروے کا اختیار ممبر لینڈ و اسٹیٹ سے لیکر ممبر پلاننگ کو دیدیا گیا،، اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈیزائن ونگ تمام سیکٹرز کے بلڈ اپ پراپرٹی کا سروے کرے گا ، اس سے قبل یہ معاملات ممبر لینڈ و اسٹیٹ کے ماتحت تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے قانونی طور پر سیکٹرز کا سروے کرنے اور ایوارڈ کرنے کا پابند تھا ،، تاہم باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سولہ سیکٹر کے ایوارڈ کے لیے سروے کرنے کا اختیار بھی پلاننگ ونگ کو دیا گیا ہے ،، یاد رہے کہ ممبر پلاننگ ، فنانس اور ممبر ایڈمن کو الیکشن کمیشن کے احکامات کے باجود عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا۔