پاک آرمی کا ہر مشکل میں سہارا، کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج تعینات

 
0
40132

اسلام آباد مارچ 29 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع، پنجاب کے 34 اضلاع، سندھ کے 29 اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور اب تک 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 400 سے تجاوز کر گئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 557، سندھ میں 469، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 133 گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 جبکہ آزاد کشمیر میں دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وائرس سے پنجاب میں پانچ، خیبرپختونخوا میں چار جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کیخلاف ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی رجسٹریشن سٹیزن پورٹل کے ذریعے 31 مارچ کو شروع کی جائے گی۔