تنگوانی کے علاقے میں رند قبائل کے دو گروپوں میں زمینی تنازعہ پر تصادم ہوا دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور کھلاڑیاں برسائے گئے ۔ تصادم میں 8 افراد زخمی

 
0
618

تنگوانی 22 جون 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کے علاقے میں رند قبائل کے دو گروپوں میں زمینی تنازعہ پر تصادم ہوا دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور کھلاڑیاں برسائے گئی ۔ تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ کے نواحی شہر تنگوانی کے علاقے بھٹائی کالونی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں شاھ علی خان میں رند قبائل کے دو گروپوں میں زمین معاملے پر تصادم ہوا جس میں دونوں گروپوں کے جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور کھلاڑیاں برسائے گئے ۔ دونوں گروپوں کے 8 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپ میں چلنے والے تصادم کو ختم کرا دی جبکہ پولیس نے زخمیوں کو تنگوانی رولر ہیلتھ سنٹرمنتقل کر دیا ۔ تنگوانی رولر ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر کافی دیر تک زخمی اسپتال کے فرش پر پڑے تڑپتے رہے ۔ جبکہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ اسپتال ریفر کردیاگیا ۔