ملک میں کرونا وائرس کی وبا شہر لاک ڈاؤن اور ذخیرہ اندوزوں نے شہر کراچی میں آٹے کی مصنوعی قلت ییدا کردی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بہت سے فلور ملز مالکان نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کردیا

 
0
38820

کراچی مارچ 29 (ٹی این ایس): ملک میں کرونا وائرس کی وبا شہر لاک ڈاؤن اور ذخیرہ اندوزوں نے شہر کراچی میں آٹے کی مصنوعی قلت ییدا کردی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بہت سے فلور ملز مالکان نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کردیا ہے غریب عوام روٹی کھانے کو پریشان کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی غریب طبقہ کےلئے کوئی مالی امداد نہیں کی جارہی ہے وہی فلور ملز مالکان کی جانب سے شہر میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں النور فلور ملز ۔ کلاسک فلور ملز ۔ گڈ لک فلور ملز ۔ اور مختلف فلور ملز مالکان کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کرکے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے جبکہ کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر ملک جنگی حالات میں ہے اس وقت بھی منافع خوروں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر آٹا مہنگا کرکے انسانیت سے دشمنی کی ہے اسی طرح سے میٹروول سائیٹ ایریا ۔ بنارس ۔ اور گلبائی میں واقع فلور ملز جو عوام سے من مانی رقم وصول کررہے ہیں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے ویسٹ کی عوام نے دردمندانہ اپیل کی ہے خدارا ان مشکل حالات میں منافع خوروں کو لگام دیں اور عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں