ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر شہریوں میں ماسک اور دستانے تقسیم کا کام شروع

 
0
40888

اسلام آباد مارچ 29 (ٹی این ایس): ایس پی صدر عمر خان نے کی زیر نگرانی صدر زون کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نے ماسک اور داستانے تقسیم کرنے شروع کر دیے۔ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اگائی فراہم کی۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس شب و روز کوشاں ہے، ڈی ائی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ‏ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر لگائ گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس اور تمام سیکورٹی ادارے ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
شہری اپنے گھروں تک محدود رہیں غیر ضروری آمدورفت اور نقل و حرکت سے اجتناب کریں، حکومت کی جانب سے لگائ گئ پابندیوں پر عملدرآمد آپ اور آپ کے پیاروں کی صحت اور زندگی کے لئے ضروری ہے، پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا، پابندیوں پر عملدرآمد وسیع تر قومی مفاد میں ضروری ہے۔