تنگوانی؛ کندھ کوٹ بنگوار قبائل کے سردار پر حملہ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کچے میں آپریشن جاری

 
0
310

تنگوانی 18 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی؛ کندھ کوٹ بنگوار قبائل کے سردار پر حملہ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کچے میں آپریشن شروع، ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اے پی سی چین اور دیگر مشینری استعمال کی گئی۔
ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے اسلحہ برآمد ہوا جس میں دو کلاشن کوف اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرداراحمدعلی خان بنگوار کی نشاندہی پر ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان چاہے جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، سردار احمد علی خان بنگوار پر حملہ کرکے ملزمان کندھ کوٹ کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں جن کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔