تنگوانی شہر میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی ۔ایک رات میں چوری کے چار واردات

 
0
152

تنگوانی 28 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی شہر میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی ۔ایک رات میں چوری کے چار واردات ۔ دو دنوں کے اندر 5 موٹر سائیکل چوری پولیس چوری ہونے والے موٹر سائیکل واپس کرانے میں ناکام شہری مقامی لوگ ہونے والے جرائم چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں سے خوفزدہ ۔ رات کے وقت چوری کی واقعات میں اضافے کے باعث لوگ گھروں میں مفلوج ۔ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث مقامی لوگ راتوں کو جاگ کر گزارنے پر مجبور ۔ تنگوانی پولیس امن امان برقرار رکھنے میں مکمل ناکام شہریوں سیاسی سماجی مذہبی لوگوں کے جانب سے ایس ایس پی امجد شیخ سے نوٹس لینے کا مطالبہ مقررکردیا ۔ ایس ایچ او بگٹی کو ہٹانے کا مطالبہ ۔ تنگوانی اور گرد نواح میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی ہے لوگ بدامنی کے باعث پریشان ہیں ایس ایس پی کندھ کوٹ امجد شیخ کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے شہریوں کا مطالبہ ۔ تنگوانی تھانے کی حدود میں امن امان برقرار نہ ہوا تو شہری سراپا احتجاج بنے گے ۔شہریوں نے پولیس کو امن برقرار رکھنے کے لئے الٹیمیٹم دے دیا ہے ۔