نواحی موضع قادر آباد بستی ممتاز آباد کے جاگیر دار اسلم خان خاکوانی آصف خان خاکوانی اپنے والد ہاشم خان خاکوانی کے وفات پاتے ہی جلاد بن گئے

 
0
177

وہاڑی 28 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): نواحی موضع قادر آباد بستی ممتاز آباد کے جاگیر دار اسلم خان خاکوانی آصف خان خاکوانی اپنے والد ہاشم خان خاکوانی کے وفات پاتے ہی جلاد بن گئے اپنے سگے بھائی کے بچوں کو گھر سے مبینہ طور پر مار پیٹ کر بےدخل کر کے والد کی جائیداد اپنے نام کروانے کیلئے سرگرم، یتیم بچے بے یارو مددگار بیوہ خاتون کی با اثر سسرالیوں اور تحصیلدار کے خلاف پریس کانفرنس ہاتھ جوڑ کر حکام بالا سے انصاف کی اپیل تفصیل کے مطابق نواحی موضع قادر آباد بستی ممتاز آباد کے جاگیر دار اسلم خان خاکوانی آصف خان خاکوانی پر اپنے مرحوم بھائی قاسم خان خاکوانی کے بچوں کو جائیداد سے محروم کرنے اور مار پیٹ کر گھر سے نکالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں مرحوم قاسم خان کی سابق بیوی عالیہ بی بی نے پریس کانفرنس میں روتے ہوئے بتایا کہ میرے مرحوم خاوند نے مجھے عرصہ سات سال پہلے طلاق دے دی تھی اور میرے 3 بچے جن میں 2 بیٹے عمان قاسم ، آریان قاسم اور بیٹی طوبی قاسم کو میرے سسر ہاشم خان نے عدالت میں کیس کرکے اپنے پاس رکھ لئے کہ یہ ہماری اولاد ہم اپنے پاس رکھیں گے اور ان کی کفالت کریں گے اب ان کا انتقال ہوگیا ہے تو میرے دونوں دیوروں نے میرے تینوں بچوں کو گھر سے اور وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کیلئے حافظ اقبال کاٹھیا تحصیلدار
سے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر اپنے مرے ہوئے باپ کے انگوٹھے جائیداد اپنے نام کروانے والی دستاویزات پر لگوا لئے تحصیلدار حافظ اقبال میرے سسرالیوں کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے اور جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر میرے بچوں کا وراثتی رقبہ اپنے نام کروانے کیلئے کام کر رہے ہیں اپنے بچوں کے حق کیلئے میں نے ڈی سی صاحب کو درخواست دی تو درخواست تحصیل دار اقبال کاٹھیا کو مارک کر دی گی جو کہ پہلے ہی سسرالیوں کے ساتھ ہے اور ہماری بات تک نہی سن رہا وہ میرے بچوں کا وراثتی حصہ ملی بھگت سے میرے دیوروں کے نام انتقال کر دے گا میرے خاوند کی پہلی بیوی سے دو بچے شاہد قاسم اور نادیہ قاسم کو بھی حق وراثت سے محروم کر رکھا ہے میرے دیور بہت با اثر ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں میں اکیلی خاتون ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی انہوں نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،کمشنر ملتان ڈی سی وہاڑی سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ ان کی داد رسی کی جائے یتیم بچوں کو وراثتی حق دلایا جائے.