اے ایس پی غازی کی سرکل کے تھانہ جات کے جملہ افسران سے میٹنگ

 
0
173

اے ایس پی غازی ڈاکٹر خدیجہ عمر کا سرکل افسران کے ساتھ میٹںگ کا۔ میٹنگ میں ایس ایچ اوز و تفتیشی انچارج نے شرکت کی۔ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ کے کرائمز اور تفتیشی سٹاف نے زیر تفتیش مقدمات کے بارے میں تفصیلی طور آگاہ کیا۔

ہری پور 28 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اے ایس پی سرکل غازی نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکل میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے جرائم کے خاتمے اور پبلک کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بالاتفریق کاروائیاں کی جائیں۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں۔ اپنے علاقہ میں گشت اور چیک پوسٹ پر چیکنگ کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے۔ عوام کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے رویے اور احسن اخلاق سے پیش آئیں اور انکی شکایت کا بروقت ازالہ کریں۔ تفتیشی سٹاف زیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل جلد پورا کرکے عدالتی احکامات کی روشنی میں اندر 14 یوم مقدمہ میں چالان کو یقینی بنائیں۔ مقدمات میں میرٹ کو یقینی بنائیں تاکہ ملزمان کیفرکردار تک پہنچایا جاسکیں اور مظلوم کو انصاف مہیا ہوسکے۔