اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف سی ڈی اے مزدور یونین سڑکوں پر آ گئی

 
0
302

اسلام آباد 28 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف سی ڈی اے مزدور یونین سڑکوں پر آ گئی ، قائد مزدور یونین چوہدری یسین کی قیادت میں آبپارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بلدیاتی ایکٹ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021کے خلاف آبپارہ چوک میں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے کہا کہ سی ڈی اے کی تقسیم کسی صورت منظور نہیں، لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021 کو فی الفور ختم کیا جائے،ظلم کے ضابطوں کو نہیں مانتے، سی ڈی اے کی تقسیم سے ہزاروں خاندان کا چولھا بجھنے کا خدشہ ہے ،پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں جو حق مل رہا ہے وہ چھین لیا جائے گا تو کہاں جائیں گے۔