لاہور (ٹی این ایس) مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی گرا دی

 
0
114

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے وجیہہ قمر کی ملاقات میں وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔
پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی ۔
وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں،
نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا، کل قائد نواز شریف کے استقبال میں شامل ہوں گی۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔