اسرائیل (ٹی این ایس) اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری،شہید فلسطینیوں کی تعداد8ہزار سے تجاوز کرگئی

 
0
96

اسرائیل نے غزہ کے 53 مقامات پر پر نسل کشی کرتے ہوئے 377 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزرات صحت کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد8000 سے تجاوز کر گئی ہے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دیدیا ہے۔
دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج کی بکتربند گاڑی کو تباہ کیا گیا۔
حماس رہنما ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں۔
حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرتے ہوئے فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق یرغمالیوں کی تعداد 229 ہے