اسلام آباد (ٹی این ایس) پی ٹی آئی کے 13 نظر بند کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا

 
0
70

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، جن کی نظربندی کی مدت مکمل ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز پی ٹی آئی کے 19 کارکنان کواڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔
جیل ذرائع نے کہا کہ کارکنان کونقص امن کے خطرے کے پیش نظرحراست میں لیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظربندی کے احکامات جاری کررکھے تھے۔