کراچی؛ سرجانی پولیس کی کاروائی، چوری ہونے والے قربانی کے 15 بکروں سے بھرا ٹرک برآمد، مالک خوش، مقدمہ درج

 
0
264

کراچی 18 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی ایس ایچ او سرجانی انسپیکٹر ناظم راو نے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے حکم سے گزشتہ سال کے قربانیوں کےجانوروں کی وارداتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال تھانہ سرجانی کی حدود کے مختلف علاقہ جات میں جانوروں سے متعلق متوقع جرائم کی انسداد جرائم کی خاطر خصوصی باوردی اور سول پارچہ جات میں ٹیمیں تشکیل دے دیں، دو روز قبل ایک جانوروں کے باڑے سے چند مصلح ڈاکوؤں نے چوکیداروں کو یرغمال بنا کر ایک لال رنگ کے ٹرک میں قربانی کے15 بکرے بھر کر فرار ہوگئے، علاقے میں تھانے کی موبائلز کی پیٹرولنگ اور موٹرسائیکل گشت کی ٹیموں کی ناکہ بندی اور چیکنگ کو بھانپتے ہوئے، ڈاکوؤں نے فرار میں غنیمت جانی اور سرجانی پولیس نے مذکورہ گاڑی اور قربانی کے بکرے حفاظت پولیس میں لیکر وہاج نامی شہری کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، دوران تفتیش پتہ لگا ہے کہ مذکورہ لال رنگ کا ٹرک تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے سے سرقہ شدہ ہے، جبکہ ملوث افراد کا پتہ لگا لیا گیا ہے جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، وہاج نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے سرجانی پولیس کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ایس ایچ او سرجانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پولیس آپکی حفاظت کے لئے ہر پل تیار ہے، عوام جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے آنے جانے والے محفوظ راستوں کا انتیخاب کریں، اندھیرے اور سنائے والے راستوں سے اجتناب کریں، باڑہ مالکان چوکیداروں کی تعداد میں اضافہ اور روشنی کا خاص انتظام کریں ۔