جاتلی پولیس کی اہم کارروائی ، اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد زوہیب عرف زیبی 24گھنٹوں میں گرفتار

 
0
454

راولپنڈی 18 جولائی 2020 (ٹی این ایس): جاتلی پولیس کی اہم کارروائی ، اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد زوہیب عرف زیبی 24گھنٹوں میں گرفتار،پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کی نوک پر میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیوز بنائی، درخواست گزار متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدر سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور جاتلی پولیس کو شاباش، بچوں پر تشدد،زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او